پاکستان میں آئندہ اڑتالیس گھنٹے میں یوٹویب کھولنے کا فیصلہ , پاکستان کےلیے یو ٹیوب کا گوکل ورژن بھی متعارف کرا دیا گیا

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق یوٹیوب نے پاکستان کے لیے لوکل ورژن متعارف کروادیا ہے، پاکستان بھر میں آئندہ اڑتالیس گھنٹے میں یوٹویب کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، پی ٹی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں، حکام وزارت آئی ٹی کے مطابق گوگل نے یوٹیوب سے گستاخانہ مواد ہٹا دیاہے، اور آئندہ گستاخانہ یا ناپسندیدہ مواد پاکستان کی درخواست پر فوری ہٹایا جا سکے گا، حکام کے مطابق پی ٹی اے نے گستاخانہ مواد ہٹائے جانے سے متعلق سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا، گستاخانہ مواد کے باعث ستمبر 2012سے پاکستان میں یوٹیوب بند ہے