کراچی میں تئیسویں وزیرعلی میموریل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوگیا

کراچی میں کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ نے 23ویں وزیراعلیٰ میموریل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ سابق وزیر تعلیم اورناصرہ سکول کی ٹرسٹی شہناز وزیرعلی نے وقت نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیرعلی میموریل ٹورنامنٹ شہر میں ٹیبل ٹینس کے بڑے ٹورنامنٹ میں شمار ہوتا ہے جس میں شہر بھر کے سکولوں کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں. اس موقع پر خطاب میں کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ نے کہا کہ کھیل ہی مستقبل کے معماروں کے آگے بڑھنے کے لیے بہترین راستہ ہے۔ اس طرح کی ٹورنا منٹ کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔ کمشنر نے ٹورنامنٹ کے لیے ایک لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا
کراچی میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ نے پہلے اسپورٹس ایونٹ میں شرکت کی ہے۔