پاکستان میں سونے کی قیمت پچاس روپےکے اضافے کے بعد چوالیس ہزار نو سو پچاس روپےتولہ ہوگئی
آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی عالمی مارکیٹ میں فی اونس ایک ڈالر اضافہ واقع ہوا جس سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ہزارنوے ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کے دام میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جس کے بعد کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت پچاس روپے اضافے سے چوالیس ہزار نو سو پچاس روپے ہوگئی۔ دس گرام سونے کی قیمت بھی اسی تناسب سےبڑھ کر اڑتیس ہزار پانچ سواٹھائیس روپے ہوگئی۔ اسی طرح بائیس کیرٹ دس گرام سونا پینتیس ہزار تین سو سترہ روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔