مزاح سے بھرپور فلم ' رائیڈ الانگ ' کا سیکوئیل امریکی باکس آفس پر چھا گیا

مزاح سے بھرپور فلم ' رائیڈ الانگ ' کا سیکوئیل امریکی باکس آفس پر چھا گیا ہے، فلم نے ایک ہی ہفتے کے دوران تین کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز کما کر فہرست میں پہلے نمبر پر آگئی ہے.دوسرے نمبر پر ٹائیٹینک فیم اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کی فلم ' دی ریوینَنٹ ' ہے، جس نے رواں ہفتے کے دوران دو کروڑ پچانوے لاکھ ڈالرز کمائے. سٹار وارز کا جادو اپنا اثر کھونے لگا ہے، رواں ہفتے کے دوران فلم ' دی فورس اوویکنز ' نے دو کروڑ اکاون لاکھ ڈالرز کا بزنس کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر آگئی، مجموعی طور پر فلم اب تک پچاسی کروڑ ڈالرز سے زائد کما چکی ہے۔