پاکستان کی معیشت ہرگزرتےدن کےساتھ بہترہورہی ہے ترقی کاسفرجاری ہےاورآنےوالےوقت میں مزید بہتری آئےگی,وزیراعظم نوازشریف

وزیراعظم نوازشریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کرنے کے لئے ڈیووس میں موجود ہیں,سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظ٘م نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اعشاریے دن بدن بہتر ہورہےہیں, پاکستان بہت اچھی رفتار سے اقتصادی ترقی کررہا ہے، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ اور افراط زرمیں کمی آئی ہے, انہوں نے کہا کہ سی پیک بہت تیزی سے آگےبڑھ رہاہے،جوایک گیم چینجر منصوبہ ہے, گوادر سے کوئٹہ جانا اب کوئی سفرنہیں رہا۔ سڑکیں بنتی ہیں تو لوگ قریب آتےہیں اور ملک ترقی کرتا ہے,وزیراعظم نے کہا کہ معاشی اور معاشرتی ناہمواریوں کا خاتمہ کیا جارہا ہے, دنیا کےاخبارات،عالمی ایجنسیاں ہماری کارکردگی کا اعتراف کررہی ہیں, دوسری جانب وزیراعظم کے ساتھ دورہ سوئٹزر لینڈ پر موجود معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان جمعرات کو ملاقات ہوگی, ملاقات کے دوران وزیراعظم نوازشریف یو این سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے, معصوم کشمیریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گن کے استعمال کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا