لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں ایک بار پھر دھند نے ڈیرے ڈال لئے
پنجاب میں پھر دھند کا راج، پہلے بادلوں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لئے رکھا اس کے بعد مطلع کچھ صاف ہوا تو دھند نے ڈیرے ڈال لئے، سردی کی لہر آئی تو میدانی علاقوں میں رہنے والے ٹھٹھر گئے، لاہور میں صبح کے وقت گہری دھند چھا گئی، شہر میں حدنگاہ تیس سے چالیس میٹر تک رہ گیا، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد، چیچہ وطنی سمیت میدانی علاقوں میں دھند کے باعث سردی کی لہر میں بھی اضافہ ہوا ہے،،سردی کی لہر نے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے، کھلے علاقوں میں گہری دھند نے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر کیا، سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، دھند کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا، ملکی اور غیرملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، موٹر وے پر بھی ٹریفک کا نظام متاثر ہوا