ازمیر اور استنبول کی بندر گاہوں کا ترک لیرے میں لین دین کا اعلان

ترک علاقوں ازمیر اور استنبول کی بندر گاہیں اب ترک لیرے میں لین دین کریں گی۔ترک وزیر مواصلات ،جہاز رانی و خبر رسانی احمد ارسلان نے کہا ہے کہ یکم جنوری سے ازمیر اور استنبول کی بندر گاہوں میں لین دین ترک لیرے میں ہوگا۔ وزیر ارسلان نے کہا کہ 15 جولائی کے بعد ملک میں معاشرتی ہم آہنگی اور معاشی کارکردگی کے خلاف بر سر پیکار عناصر کی کوششیں ناکام بنانے میں یہ اقدام سود مند ثابت ہو گا۔