سب سے پہلے وزیراعظم اور انکے خاندان کا احتساب ہونا چاہیے اس کے بعد جن کا نام پانامہ میں آیا سب کا احتساب ہونا چاہیے:سراج الحق
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سب سے پہلے وزیراعظم اور انکے خاندان کا احتساب ہونا چاہیے اس کے بعد جن کا نام پانامہ میں آیا سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ انکا کہنا تھا کہ کرپشن سے پاک پاکستان چاہتے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ سرکاری وکیل ٹیکنیکل فیصلہ کے لیے زور لگا رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کو جهوٹ کی منڈی بنایا جارہا ہے۔ قطری نے پاکستان کی توہین کی۔ اب جمہوریت کی ناک کاٹی جارہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت عوام میں بھی کیس ہار گئی ہے۔ وزیر اعظم کیلئےجھوٹ بولنے کا حق مانگا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ سے کرپشن کے خلاف تابوت نکلے گا۔