آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ون ڈے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں

گرین شرٹس کی جانب سے پرتھ کے واکا گراؤنڈ پر تین گھنٹے کا پریکٹس سیشن کیا گیا ۔اس دوران کھلاڑیوں کو باؤنسی وکٹ پر کھلنے کی خصوصی ڈرلز کرا ئی گئیں ،بالنگ کوچ اظہر محمود بھی بہترین لائن لینتھ کے گُر بتاتے رہے ۔اس کے علاوہ اسپیشل فٹنس ڈرلز بھی سیشن کا حصہ تھیں دوسری جانب آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے بلے باز پیٹر ہینڈز کومب ون ڈے ڈیبیو کریں گے جبکہ مچل سٹارک کی جگہ طویل القامت بلی سٹین لیک میچ کھیلیں گے،پرتھ میں پاکستان کا ریکارڈ قدرے بہتر ہے ،،قومی ٹیم اس گراؤنڈ میں اٹھارہ میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اُس نے نو جیتے اور اتنےِ ہی مقابلوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ،پانچ میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہے ،تیسرا ڈے نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر بیس منٹ پر شروع ہوگا ۔