پورے صوبہ میں رینجرز کو اختیارات ملنا چاہئیں۔ پولیس افسران حکومت کےدباؤ کےبغیر کام کریں :خواجہ اظہارالحسن

سندھ اسمبلی کے اجلاس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹے میں لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے۔ جیلوں میں ہمارے کارکن ہلاک ہو رہے ہیں جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے کام کرے۔۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے، کیا اِس سے اندرون سندھ کے مسائل حل ہو جائیں گے۔ ایم کیو ایم صوبے میں ہونے والی زیادتی پر آواز اٹھاتی رہے گی۔