سپریم کورٹ میں حکمرانوں کی تلاشی پاکستان کی جیت ہے۔سعد رفیق جعلی دستاویزات بنانے میں ماہر ہیں: عمران خان
پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کپتان نے شریف خاندان پر کڑی تنقد کی۔ کہا ہمارے ملک میں باپ بچوں کوتحفے دیتا ہے۔ یہاں بچوں نے باپ کو باون کروڑ تحفے میں دیدیئےعمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں مقدمے کیلئے کچھ اور دستاویزات بنانا ہوں گی۔ اس کیلئے وہ خواجہ سعد رفیق کی مدد حاصل کرسکتے ہیں وہ ایسی دستاویزات بنانے میں ماہر ہیں کپتان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی انیس سو اٹھانوے کی رپورٹ موجود ہے،منی لانڈرنگ کی گئی ۔ اسحاق ڈارنے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ان کا اعترافی بیان موجود ہےعمران خان کا کہنا تھا کہ خسارے میں چلنے والی اسٹیل مل اب بچے دے رہی ہے انکے وکلا کہ منہ سے بات نکل گئی کہ شریف خاندان کی ایک اور سٹیل مل ہےانہوں نے کہا کہ نوازشریف خود منی لانڈرنگ کرتے رہیں یہ آصف زرداری کا احتساب کیسے کرسکتے ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے خلاف کارروائی کیون نہیں کرتے