آرمی چیف سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی جی ایچ کیو میں ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیرعیسیٰ عبداللہ الباشا نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی, ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا,اس موقع پر آرمی چیف نے قندھار دھماکوں میں یو اے ای کے شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا,جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف شعبوں میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات بڑھانے پر سفیر کے کردار کو سراہا, آرمی چیف نے فاٹا اور خیبر پختونخوا میں یو اے ای کی جانب سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر سفیر کا شکریہ ادا کیا,اس موقع پر یو اے ای کے سفیر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا, انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ خطے میں امن اور خوشحالی کے لئے متحدہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا