سویڈن میں پولیس سٹیشن پر دستی بم حملہ کیا گیا،متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مالمو شہر میں پولیس اسٹیشن کے باہر زوردار ہینڈ گرینیڈ دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی، دھماکے سے باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ،حملے کے بعد علاقہ سیل کردیا گیا جبکہ حملہ آورورں کی تلاش جاری ہے ،۔ سویڈن کی وزیر اعظم نے پولیس پر زور دیا کہ وہ سنگین جرائم کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں،