نائجیریا میں مسلح اغواکاروں نے دو امریکی اور دو کینیڈین شہریوں کو اغوا کرلیا ہےپولیس نے چاروں کی تلاش شروع کردی
نائجیریا میں مسلح افراد نے دو امریکی اور دو کینیڈین شہری کو اغوا کرلیاجبکہ اغواکاروں کی فائرنگ سے غیرملکیوں کی حفاظت پر معمور دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئےہیں، پولیس کے مطابق واقعہ نائیجیریا کی ریاست کدونا میں پیش آیا،جہاں غیرملکی شہری کدونا سے دارالحکومت ابوجا جارہے تھے کہ راستے میں اغوا کا واقعہ پیش آیا،امریکی اور کینیڈین سفارتخانے نے شہریوں کے اغوا پر ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا پچھلے سال اکتوبر میں بھی چار برطانویوں کو اغوا کیا گیا تھا، جن میں سے تین کو رہا اور ایک کو مار دیا گیا تھا