عالمی ایوارڈ یافتہ 23 سعودی ایجادات کی نمائش
سعودی میونسپلٹی نے مکہ ثقافتی فورم کے تحت کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے 23 طلباءو طالبات کی ایجاد کردہ اشیاءنمائش کے لئے پیش کر دیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے نیو واٹر فرنٹ پارک میں مختلف سرگرمیوں کا نیا سلسلہ شرو ع کیا ہے جس میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے 23 طلباءو طالبات کی ایجاد کردہ اشیاءنمائش کے لئے پیش کر دیں۔ یہ وہ ایجادات ہیں جن پر سعودی طلباءو طالبات نے عالمی ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔ مقامی شہریوں کثیر تعداد ہم وطنوں کی ایجادات دیکھنے کے لئے یونیورسٹی پہنچ رہے ہیں۔ شائقین کا کہنا ہے کہ ان کی بدولت نئی نسل میں کچھ کرنے اورکچھ کرکے دکھانے کی امنگ بھی پیدا ہورہی ہے۔