ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے تاریخی اہمیت کے حامل قومی ورثے کے تحفظ دیا جائے: صدر ڈاکٹر عارف علوی
اسلام آباد:صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے تاریخی اہمیت کے حامل قومی ورثے کے تحفظ پر زور دیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی محتسب کی سفارش کے خلاف سماعت کے دوران کیا۔صدر نے پاکستان ریلوے کو جہلم کی لال بازار کالونی کے ریلوے کراسنگ کے نزدیک پاکستان ریلوے کی تاریخی عمارت جو شیرشاہ سوری کے دور میں ڈاک اور پولیس چوکی تھی سے اشیا کی چوری کی تحقیقات کی ہدایت کی۔انہوں نے ریلوے کو اس عمارت کی حفاظت کیلئے حفاظتی گیٹ نصب کرتے اور اس تاریخی مقام کی باقاعدہ نگرانی کی ہدایت کی۔صدر نے قومی تاریخ اور ورثے کے ڈویژن کو بھی اس تاریخی ورثے کے بارے میں ضروری معلومات اور اس کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات پر مشتمل ایک جامع رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی