جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر نظر
جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کردیئےگئے ہیں۔جسٹس میاں ثاقب نثار کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد جسٹس آصد سعید کھوسہ 18 جنوری کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے 26 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر نظر جسٹس آصف سعید کھوسہ 21 دسمبر 1954ء کوڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1969میں میٹرک کے امتحان میں ملتان بورڈسے پانچویں، 1971ء میں انٹرمیڈیٹ میں لاہور بورڈاور 1977ء میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کے امتحان میں پہلی پوزیشنزحاصل کی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 1975ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ہی انگریزی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ۔ان کی قابلیت کی وجہ سے انہیں تین بارنیشنل ٹیلنٹ اسکالرشپ سے نوازاگیا
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اعلیٰ تعلیم کے لئے برطانیہ کارخ کیاجہاں انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے 1977ء اور 1978ء میں قانون کی دوڈگریاں حاصل کیں۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ 1979ء میں وطن واپس لوٹے اورلاہور ہائیکورٹ سے وکالت کا آغاز کیا اور 1985ء میں سپریم کورٹ کے وکیل بن گئے۔
بیس سالہ وکالت کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ 21 مئی 1998ء میں لاہورہائیکورٹ جبکہ 2010ء میں سپریم کورٹ کے جج منتخب ہوئے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ اپنی تعلیمی قابلیت اور سب سے زیادہ فیصلے تحریرکرنے کی شہرت رکھتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق جسٹس کھوسہ 18 سال سے زائد عرصے میں 50 ہزار کے قریب کیسوں کے فیصلے سناچکے ہیں۔
جسٹس آسف سعید کھوسہ لمز، بی زیڈ یو اور پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں قانون پڑھانے کا