پاکستان کے نئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی تقریب حلف برداری
اسلام آباد: جسٹس آصف سعید کھوسہ کی بطور چیف جسٹس حلف برداری تقریب ایوان صدر میں جاری ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جسٹس آصف سعید کھوسہ سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججز شریک ہوں گے۔ وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کے ارکان کو بھی حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ مسلح افواج کے سربراہان، سفارتکار اور دیگر شعبوں کے افراد بھی مدعو کیے گئے ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں مختلف ممالک کے چیف جسٹس صاحبان اور سینئر ججز کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔