جرمن پارلیمان نے ’بریگزٹ بِل منظور کر لیا
جرمن پارلیمان نے بریگزٹ بل منظور کر لیا ہے۔ یہ بل یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے بعد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سے متعلق ہے۔ بنڈس ٹاگ میں منظور کیے گئے اس بل میں مجوزہ اقدامات پر عمل درآمد اسی وقت ہو گا جب برطانیہ عملی طور پر یونین سے نکل جائے گا۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اس موقع پر پارلیمان سے اپنے خطاب میں یورپی رہنماوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی باقاعدہ معاہدے کے بغیر بریگزٹ کا سب سے زیادہ نقصان برطانیہ ہی کو ہو گا تاہم یونین کے دیگر رکن ممالک بھی اس سے متاثر ہوں گے۔