پارلمینٹ کی رکینت معطل ہونے کے خوف سے اراکین اپنے گوشوارے جمع کروانے لگے
اسلام آباد : پارلمینٹ کی رکینت معطل ہونے کے خوف سے اراکین اپنے گوشوارے جمع کروانے لگے، الیکشن کمیشن میں 9 اراکین پارلیمنٹ نے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرا دیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے9 اراکین پارلیمنٹ نے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرا دیں، جس کے بعد اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے والے پارلیمنٹرین کی رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں سینیٹ سے 2، قومی اسمبلی کے 5، پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلی ایک، ایک رکن نے اثاثے ظاہر کئے جبکہ سینیٹر رخسانہ زبیری اور ستارہ ایاز نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی۔