امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسر شیخ ڈاکٹر یوسف الشبیلی نے کہا ہے کہ شہر کے اندر غیر ملکی ڈرائیور کے ساتھ خاتون سفر کرسکتی ہے، اس میں کوئی قباحت نہیں۔سعودی اخبار کے مطابق پروفیسر شیخ ڈاکٹر یوسف نے کہا کہ یہ شرعی خلوت کے دائرے سے خارج ہے۔ اپنی بیوی کو اس طرح ڈرائیور کے ساتھ سفر کی اجازت دینے والا خاوند گناہ گار نہیں ہوگا۔ الشبیلی نے کہا کہ اندرون شہر ڈرائیور کیساتھ تنہا سفر کرتے وقت خاتون خوشبو کا استعمال نہ کرے۔ خوشبو استعمال کرنا صحیح نہیں ہوگا۔
سعودی خاتون اجنبی ڈرائیور کے ساتھ سفر کرسکتی ہے
Jan 18, 2019 | 12:09