دنیا بھر سے ٹیکس چوروں کے 50 ہزار بیرونی ملک اکاؤنٹس کا ڈیٹا مل گیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دنیا بھر سےٹیکس چوروں کے پچاس ہزار بیرونی ملک اکاؤنٹس کا ڈیٹا حاصل کرلیا، جس میں زیادہ تر افرادکا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیز کردی اور کہا ٹیکس چوروں کےبیرونی ملک اکاؤنٹس کی تفصیلات کاپہلا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، جس میں دنیا بھر سے پچاس ہزاربینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا مل گیا، بیرون ملک اکاؤنٹس اسپین،اٹلی،فرانس،جرمنی ودیگرممالک میں ہیں، جس میں زیادہ تر افراد کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آبادسے ہے۔ ممبر ایف بی آر نے بتایا اوای سی ڈی کےتحت معلومات ملناشروع ہو گئی ہیں، جنہیں خفیہ رکھنے کے پابند ہیں، اگلے دوسال بیرون ملک بینکوں میں اکاونٹ رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ ایف بی آر کے مطابق دبئی میں پانچ سو سینتیس افراد کی تیرہ سو پینسٹھ جائیدادوں کی تحقیقات کی گئیں اور جس کے بعد دبئی میں اڑتیس ارب کی آٹھ سو سرسٹھ پراپرٹی ثابت کی جا سکیں جبکہ تین سو سولہ افراد نے ایمنسٹی اسکیم میں پراپرٹی قانونی بنائی، اسکیم میں ایک ارب بیس کروڑ کا ٹیکس ملا۔