شیخ رشید کا ریلوے اسٹیشنوں پر فارمیسی شاپس کھولنے کااعلان
وزیرریلوے شیخ رشید کا ریلوے اسٹیشنوں پر فارمیسی شاپس کھولنے کااعلان۔۔۔ تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید کا ریلوے اسٹیشنوں پر فارمیسی شاپس کھولنے کااعلان کیا ہے۔وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر ڈاکٹرز کی دستیابی بھی یقینی بنائیں گے۔یکم فروری سے بغیرٹکٹ سفرکرنے والوں کےخلاف مزید سخت ایکشن ہوگا۔بغیرٹکٹ سفرکرنے والو ں کیخلاف آپریشن میں ایک ہفتے میں6کروڑکی آمدن ہوئی،شیخ رشید نے کہا کہ فروری میں ہفتہ خوش اخلاقی منائیں گے، صفائی پربھی توجہ دیں گے۔