جسٹس کھوسہ نے بطور چیف جسٹس پہلا کیس نمٹادیا, منشیات کیس میں سزا یافتہ نورمحمد کی سزا میں کمی کی درخواست مسترد
اسلام آباد :جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے بطورچیف جسٹس پہلاکیس نمٹاتے ہوئے منشیات کے کیس کا فیصلہ سنادیا،منشیات کیس میں سزا یافتہ نورمحمد کی سزا میں کمی کی درخواست مستردکردی ۔ جمعہ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعیدکھوسہ کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ میں منشیات کے کیس کی سماعت میں سزا یافتہ نورمحمد کی سزا میں کمی کی درخواست مستردکردی ۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ اس کیس میں گواہ سرکاری ملازمین تھے، جن کا مجرم سے کوئی عناد نہیں تھا۔یاد رہے کہ 12سوگرام چرس رکھنے پرنورمحمد کوساڑھے4 سال قید اورجرمانے کی سزا سنائی گئی تھی ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کے بعد سپریم کورٹ پہنچے جہاں انہیں کمرہ عدالت نمبر ایک میں تین فوجداری مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔