چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کی علامت ہے:وزیرپٹرولیم
پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کی علامت ہے۔ پاکستان میں چین کے سفیریا جنگ سے جمعہ کو اسلام آباد میں باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے ان سرمایہ کاروں کو جو تیل اور گیس کی تلاش میں دلچسپی رکھتے ہیں، پاکستان میں ان کے کاروبار کیلئے تمام مراعات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر چین کے سفیریاجنگ نے کہاکہ وہ پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے چین کے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے