چیئرمین سینیٹ کا صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے نامور فنکار گلاب چانڈیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے نامور فنکار گلاب چانڈیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔ جمعہ کو چیئرمین سینیٹ نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم گلاب چانڈیو نے اداکاری میں اپنا لوہا منوایا ہے اور ان کا شمار ملک کے نامور فنکاروں میں ہوتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحوم کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔انہوں نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز ،سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹرراجہ محمد ظفرالحق نے بھی مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔