نمائشی منصوبے نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خوشحالی کیلئے پروگرام شروع کیے ہیں:عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نمائشی منصوبے نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خوشحالی کیلئے پروگرام شروع کیے ہیں۔ عوام کی بنیادی ضرورتوں کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے سماجی شعبوں کی پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے۔وزیراعلیٰ نے ان خیالات کااظہار وزیراعلیٰ آفس میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت اداروں کو مضبوط اور با اختیار بنائیں گے۔تحریک انصاف کی حکومت فلاح عامہ کیلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہےـ تمام تر توانائیاںصوبے کے عوام کو سہولتیں مہیا کرنے کیلئے صرف ہو رہی ہیںـانہوںنے کہا کہ صوبے کے عوام کی ترقی کیلئے ٹھوس بنیاد رکھ دی گئی ہےـتعلیم اور صحت کی معیاری و جدید سہولتیں ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔میرے لئے صوبے کے عوام ہی میرا اثاثہ ہیں۔ان کے مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہےـ انہوںنے کہا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہوںـ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیںـشہریوں کو سہولتیں دینا ہماری ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری بطریق احسن ادا کریں گے ـ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب سمیت پاکستان بدلے گا۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے محکموں میں اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ ہم کام کرنے آئے ہیں اور کام کرکے دکھائیں گے۔