خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف پرویز مشرف کی اپیل پر رجسٹرار آفس کااعتراض
تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کو سزا موت دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی گئی۔ پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کے ساتھ وقت دینے کی بھی درخواست کی۔جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ پیپر بک کی تیاری کیلئے دو ہفتوں کا وقت درکار ہے۔ تاہم سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراض لگا کر واپس دے دی۔درخواست پر اعتراض کیا گیا کہ اپیل دائر کرنی ہے تو پرویز مشرف کو گرفتاری دینا ہو گی،طے کردہ پیرا میٹرز اور رولز کے تحت درخواست کو پذیرائی نہیں دی جا سکتی،پرویز مشرف نے علالت کے باعث حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا، اعتراضات کیخلاف ایک ماہ میں اپیل دائر کی جا سکتی ہےاور پرویز مشرف کے پاس رجسٹرار آفس کے فیصلے کیخلاف اپیل کے لیے 30 دن کا وقت ہے۔رجسٹرار آفس نے پرویز مشرف کے وکلا کو بغیر وقت دیئے درخواست واپس دے دی اور اعتراض کیا کہ پرویز مشرف آرٹیکل چھ کے تحت سزا یافتہ مجرم ہیں،پرویز مشرف نے خود کو قانون کے سامنے سرنڈر نہیں کیا،ملزم کے سرینڈر کیے بغیر درخواست نا قابل سماعت ہے۔