امریکہ پاکستان سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے، وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی قیادت پر واضح کردیا کہ پاکستان نے تمام امریکی توقعات پوری کیں لیکن پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوا،تعلقات اور معشیت کی بحالی سمیت کوئی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے تین روزہ دورے کے اختتام پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام کے ساتھ پاک بھارت تعلقات، مسئلہ کشمیر، مشرق وسطیٰ اور افغان عمل پر بات چیت ہوئی۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ امریکا پر واضح کردیا کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کیا جارہا ہے ،وادی میں کرفیو چھٹے ماہ میں داخل ہوچکا جبکہ انٹرنیٹ اور میڈیا پر قدغن ہے، بھارت پہلے ہی مذاکرات سے انکاری ہےجبکہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات کے نتیجے میں بات چیت کے امکانات معدوم ہوچکے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دورے میں امریکی قیادت پر واضح کردیا کہ پاکستان نے تمام امریکی توقعات پوری کیں لیکن پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوا،تعلقات اور معشیت کی بحالی سمیت کوئی وعدہ پورا نہیں کیا گیا،امریکا تعلقات اور معشیت کی بحالی کا وعدہ پورا کرے