چین:پھسلن کے باعث درجنوں گاڑیاں ٹکرا گئیں ،9افراد زخمی
چین میں پھسلن کے باعث درجنوں گاڑیاں ٹکرانے سے 9افراد زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں سخت سردی کے باعث معمول زندگی متاثرہورہے ،سرد موسم کے باعث چین کے صوبے گانسو کے شہر ڈنگ ژی کی ہائی وے پر پھسلن کے باعث درجنوں گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے 9افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ،خطرناک تصادم کے باعث کئی گاڑیوں کو شدیدنقصان پہنچا