حکومت کا پاکستان میں پہلی بار "پیمنٹ گیٹ" وے بنانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے کاروباری افراد کی سہولت کیلئے نئے اقدامات اٹھالیے اورحکومت نےپاکستان میں پہلی بار "پیمنٹ گیٹ" وے بنانے کا فیصلہ کر لیا۔پے پال، منی گرام، ویزا، ماسٹر جیسی عالمی کمپنیاں اسٹیک ہولڈر ہوں گی اور پیمنٹ گیٹ وے سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو فائدہ ہو گا جس سے وہ بیرون ملک مارکیٹ میں اپنی اشیاء فروخت کر کے آمدن حاصل کر سکیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ کاروباری برادری کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ دور کرنا ہو گی،ملک میں موجودہ حکومت ای کامرس پالیسی پر کام کر رہی ہے۔