آئی جی سندھ کی تبدیلی کا معاملہ:وفاق کا سندھ حکومت کو خط کا جواب
آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدیلی کے معاملہ پر سندھ حکومت کے خط کے جواب میں وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ سندھ حکومت کی درخواست پر غور جاری ہے،حتمی فيصلے تک کلیم امام عہدے پر کام کرتے رہيں گے اورفيصلے تک ایڈیشنل آئی جی کو چارج نہیں دیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہواتھا جس میں آئی جی کلیم امام کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ زیربحث آیا۔اجلاس میں سندھ کابینہ نےآئی جی سندھ کلیم امام کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی جبکہ کابینہ نے نئے آئی جی سندھ کے لیے غلام قادر تھیبوکے نام پر اتفاق کر لیا۔نئےآئی جی کے لیے تین امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا تھا جس میں غلام قادر تھیبو، ڈاکٹر کامران فضل اور امیر شیخ کے نام شامل تھے۔سندھ حکومت کے آئی جی کلیم امام سے پولیس اختیارات اور ٹرانسفر پوسٹنگ پر اختلافات ہیں جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر سندھ حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔