انسانی اسمگلنگ: گاڑی کے ڈیش بورڈ سے نوجوان برآمد
میڈرڈ : ہسپانوی پولیس نے براعظم افریقہ سے یورپ انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مراکش اور اسپین کی سرحد پر ایک گاڑی کے ڈیش بورڈ میں 17 سالہ نوجوان کو برآمد کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وہ بہت حیران کن اور چوکا دینے والا لمحہ تھا جب پولیس نے ایک گاڑی کے ڈیش بورڈ سے کم عمر نوجوان کو برآمد کیا جسے اسپین اسمگل کیا جارہا تھا۔ گاڑی کی پوشیدہ جگہ بہت چھوٹی تھی جس میں کم عمر لڑکے کو ایسے انداز میں چھپایا گیا کہ اس کی جان جاسکتی تھی اور قریب تھا کہ اس کا دم گھٹ جاتا۔ اسپین کے شمال مغربی سرحد کو افریقی ملک مراکش سے ملتی ہے کے گارڈز نے فوری طور پر طبی عملے کو مدد کےلیے بلایا تاکہ متاثرہ لڑکے کو فوری طبی امداد فراہم کی جاسکے۔ لڑکے کی برآمدگی کا چوکا دینے والا انکشاف انسانی اسمگلنگ کی تازہ لہر کے دوران ہوا ہے جس میں انسانی اسمگلر تارکین وطن کو گاڑیوں (تارکین وطن کو گاڑی کے انجن اور سیٹ کے اندر، اور ڈگی میں بھی چھپایا جاتا ہے) میں چھپا کر یورپ پہنچاتے ہیں۔