حکومتی وفد سے ملاقات ، ایم کیو ایم نے اپنا ایجنڈا تیار کر لیا
کراچی : ایم کیو ایم نے حکومتی وفد سے ملاقات کے لیے اپنا ایجنڈاتیار کر لیا ، جس میں کراچی پیکج ، حلقہ بندیوں کامعاملہ ، ترقیاتی کاموں میں سست روی اور دونوں جماعتوں میں 2تحریری معاہدوں پر عملدرآمد شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے حکومتی وفد کے سامنے پیش کرنے کے لئے اپنا ایجنڈا تیار کرلیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پیکج، حیدرآباد یونیورسٹی، مردم شماری اور حلقہ بندیوں کامعاملہ اٹھایاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق ترقیاتی فنڈز،زیرالتوا،ترقیاتی کاموں میں سست روی ، پانی اور ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بھی ایجنڈےمیں شامل ہیں جبکہ دونوں جماعتوں میں 2تحریری معاہدوں پر عمل کا بھی ملاقات میں جائزہ لیا جائےگا۔ ایم کیو ٰایم ذرائع کا کہنا ہے کہ طاقتوربلدیاتی نظام، کراچی ، حیدرآباد فنڈز بھی ایم کیو ایم کے مطالبے کےاہم نکات ہیں ، وزارتوں کی بات ہی نہیں ، معاملہ شہری سندھ کے مسائل کا ہے ، بال تحریک انصاف کےکورٹ میں ہے،دیکھتے ہیں کیا لے کر آر ہے ہیں۔ خیال رہے جہانگیرترین، پرویزخٹک اور اسدعمر3 بجے ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد پہنچیں گے ، جہاں وہ ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی سے ملاقات کریں گے