اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ سرکار کو قائم مقام آئی جی کے سلسلے میں مایوس کر دیا
کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ کے اختیارات کی کسی ایڈیشنل آئی جی کو منتقلی کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا جواب سامنے آ گیا ہے ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سیدہ شفق ہاشمی نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھ کر قائم مقام آئی جی سندھ کی تعیناتی کے سلسلے میں مایوس کر دیا ہے۔