شیریں مزاری نے جیلوں کی حالت زارسے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی
اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نےجیلوں کی حالت زار سے متعلق رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کردی، جس پر چیف جسٹس نے کہا عدالت آپ کےکام کوسراہتی ہے، سزا یافتہ مجرم کو بھی جینے کا حق ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جیل میں قیدیوں کی حالت زار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری عدالت میں پیش ہوئیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسارکیا شیریں مزاری صاحبہ آپ خودآئیں،آپ کوتوبلایانہیں تھا، جس پر شیریں مزاری نے جواب دیا کہ میں خودرپورٹ عدالت میں جمع کراناچاہتی ہوں۔ چیف جسٹس نے شیریں مزاری سےاستفسار کیا کیا آپ نےایک نوبل ٹاسک لیاہواہے، جیل میں قیدیوں کی حالت زارکاسب کوپتہ ہے، نیلسن منڈیلاکی مثال دنیا کےسامنےہے، اگرکسی ملک میں انصاف دیکھناہوتوان کی جیلوں کودیکھیں، جیلوں میں قیدیوں کی تعدادبہت زیادہ ہوگئی ہے۔