کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن، وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 5 فروری کو آزاد کشمیر میں بڑے عوامی جلسے کا فیصلہ کرلیا ہے ، عمران خان میرپور میں عوامی جلسے سےخطاب کریں گے ، چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی کوتیاریوں کی ذمےداری دےدی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے دن 5 فروری کو آزاد کشمیر میں بڑے عوامی جلسے کا فیصلہ کرلیا ، فیصلہ گزشتہ روزصدر آزاد کشمیر سردارمسعودخان اورپی ٹی آئی رہنماسلطان محمود سے ملاقات میں کیا گیا۔ وزیراعظم میرپور میں عوامی جلسے سےخطاب کریں گے، اس سلسلے میں چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی کوتیاریوں کی ذمےداری دےدی گئی ، جس کے بعد سیف اللہ نیازی نے پارٹی ذمہ داروں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں اور جلسے کے انتظامات اور مقام کے تعین کے لیےمشاورت جاری ہے۔