اے ایس ایف اپنے فرا ئض پیشہ وارانہ طور پر انجا م دے رہی ہے، ترجمان
کراچی : اے ایس ایف ترجمان نے کہا ہے کہ ایئرپورٹس سیکورٹی فورس اپنے فرا ئض پیشہ وارانہ طور پر انجا م دے رہی ہے، تمام مسافر اور فضائی سفر مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ یہ بات ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کے زیراہتمام تربیتی پروگرام کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتائی، تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے زیراہتمام ایئرپورٹ سیکورٹی سے متعلق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 3روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام میں پی آئی اے، اے این ایف، ایف آئی اے، سی اے اے اور کسٹم سمیت دیگر ائیر لائنز کے افسران نے شر کت کی۔ تربیتی پروگرام میں ملک بھر کے ائیرپورٹس پر مسا فروں کی دی جانے والی سہولیات، سیکورٹی کے عمل اور جانچ پڑتال سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا اے ایس ایف ملک کے تمام ائیرپورٹس پر اپنے فرائض پیشہ وارانہ طور پر بخوبی انجا م دے رہی ہے، اے ایس ایف کسٹم اور اے این ایف نے مل کر منیشات اور سونے کی اسملنگ سمیت منی لا نڈرنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔