مریم اور شہبازشریف کیخلاف مزید کیسزسامنے آنے والے ہیں، شیخ رشید
لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم اور شہبازشریف کیخلاف مزید کیسز سامنے آنے والے ہیں ، نواز شریف واپس نہیں آرہے اور نہ ابھی بیٹی پاپا سے ملنے جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آرمی ترمیمی بل کی سپورٹ پردونوں بڑی جماعتوں کا مشکور ہوں، امید ہے الیکشن کمیشن باہمی رضامندی سے ہی تشکیل پائےگا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اورمریم نواز کے2نئے کیسز طلوع پذیر ہونے والے ہیں، نیب آرڈیننس میں چلمن کے پیچھے بہتر رائے عامہ جاری ہے، وزیراعظم سے کل بھی کہا تمام میڈیا سے صلح ہونی چاہیے، حکومت سب کی ہوتی ہے، اپوزیشن کرنے کا تمام میڈیا کو کرنے کا حق ہے، 24گھنٹےمیڈیالائیوچلتاہے،ہم نے ان کو سہنا ہے، چینلزکی لڑائی لڑنےوالوں کی مذمت کرتا ہوں۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ سمجھتاہوں مسئلہ کشمیر کےایشوپرابھی تک ہم نے کمزوری دکھائی، ہٹلر مودی کے کشمیر کے اقدام پر5فروری کوپاکستانی قوم تاریخی کردار اداکرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شام، لیبیا اور یمن سے پھیلتی ہوئی جنگ بڑھتی چلی جارہی ہے، پاکستان نے امریکا ایران مسئلے پر بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، فضائی، بحری یا زمینی لحاظ سے پاکستانی سرزمین کسی کیلئے استعمال نہیں ہوگی۔