حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا
کراچی : وفاقی حکومت نے سندھ میں آئی جی کلیم امام کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے اور یقین دلایا جلد آئی جی کے نام پراتفاق ہوجائے گا، ڈاکٹر کامران فضل اور دیگر ناموں پر مشاورت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وفاق نے سندھ میں آئی جی کلیم امام کو تبدیل کرنےکافیصلہ کرلیا ہے ، نئے آئی جی کے ناموں پر وفاق اور صوبے میں مشورے جاری ہیں، ڈاکٹر کامران فضل اوردیگر ناموں پر مشاورت ہورہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نےسندھ کو آگاہ کیا،جوابی خط لکھنےکی ضرورت نہیں ، آئی جی پروزیراعظم اوروزیراعلیٰ کی سطح پرصلح مشورےجاری ہیں، وفاق نے یقین دلایا جلد آئی جی کے نام پراتفاق ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےاپنے قریبی ذرائع کو آئی جی کی تبدیلی کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ اس سے قبل آئی جی سندھ کی تبدیلی سے متعلق وفاق نے سندھ حکومت کو جوابی خط ارسال کیا تھا ، جس میں موقف اپنایا تھاکہ سندھ حکومت کی درخواست پر غور جاری ہے، حتمی فیصلے تک کلیم امام عہدے پر کام کرتے رہیں گے، فیصلے تک ایڈیشنل آئی جی کو چارج نہیں دیا جاسکتا۔