امریکا اور ایران باہمی کشیدگی کم کریں، روسی وزیر خارجہ کا مطالبہ
روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے مابین موجودہ شدید کشیدگی میں کمی لائی جانا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مسلسل ایک دوسرے کو دھمکیاں دیتے رہنے کے بجائے خطے میں دوطرفہ کشیدگی کم کرنا ضروری ہے۔ یہ کشیدگی کم از کم تین بڑے حالیہ واقعات کے بعد سے اپنی انتہا پر ہے۔ پہلے امریکا نے عراق میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا تھا، جس کے بعد ایران نے عراق میں ایک امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے بھی کیے تھے۔ اس کے علاوہ اسی کشیدگی کے تناظر میں ایرانی فورسز نے گزشتہ ہفتے غلطی سے یوکرائن کا ایک مسافر طیارہ بھی مار گرایا تھا۔