ارنب گوسوامی کیخلاف پولیس چارج شیٹ سے بھارت بے نقاب ہو چکا ہے، دفترخارجہ

پاکستان دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ ارنب گوسوامی کے خلاف پولیس چارج شیٹ سے بھارت بے نقاب ہو چکا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے ارنب گوسوامی کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہونے اور پلوامہ حملے کو بھارت کی جانب سے خود کروانے کامعاملہ سامنے آنےپر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو دہشت گردی میں بھارتی سرپرستی کےثبوت دیئے، بھارت کی پاکستان مخالف عالمی مہم کےناقابل تردیدثبوت پیش کیے ہیں اب عالمی برادری کو اس کے خلاف نوٹس لینا چاہیے۔