ملک بھر میں کوروناوائرس کے مزید 46مریض جاں بحق، 1920 نئے کیسزرپورٹ

ملک بھر میں مہلک وباء کوروناوائرس کے مزید 46مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں اب تک کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد 10997پہنچ گئی ۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے1920 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعدپاکستان میں اب تک کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 21ہزار211تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے پیرکے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کوروناوائرس کے چار لاکھ75ہزار228 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ، اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے 2348مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 34986تک پہنچ چکی ہے، اس وقت ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح 2.1فیصد جبکہ انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح 91.2فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوان ملک بھر میں کوروناوائرس کے 1589مریض مکمل طورپر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی او سی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے اور صوبہ سندھ دوسرے نمبر پرہے۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پرہے۔ خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3592تک پہنچ گئی۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 18159،صوبہ پنجاب10861،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد1740،صوبہ بلوچستان 322آزاد جموں وکشمیر285جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعدادصرف27رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں اب تک کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 111تک پہنچ گئی ، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 615، سندھ میں 2 لاکھ 35 ہزار 576، پنجاب میں ایک لاکھ 49 ہزار 782، بلوچستان میں 18 ہزار 612، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 631 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 884 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو الاکھ13ہزار624مریض مکمل طورپر صحتیاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں ایک لاکھ 34ہزار489،خیبر پختونخوا میں 58240،اسلام آباد میں 37914،بلوچستان میں18100،آزاد جموںوکشمیر میں8105جبکہ گلگت بلتستان میںاب تک کوروناوائرس کے4756مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 432 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 793، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 783، اسلام آباد میں 457، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں 241 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ملک بھر میں اب تک 74 لاکھ 5 ہزار 571 افراد کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیںجبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 949 افراد کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کئے گئے۔ پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔وزیر صحت پنجا ب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوا دیے ہیں۔