کوشش ہوگی بچوں پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے۔ وزیر تعلیم سندھ
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ کوشش ہوگی بچوں پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے،امتحانات مقررہ وقت پر ہی ہوں۔ان خیالات کا اظہار وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سکولوں میں تدریسی عمل کی بحالی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں سے متعلق ایس او پیز پہلی جاری کرچکے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے بہت کام کیا ہے، سکولوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے، ایس او پیز پر عمل سے متعلق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی بھی کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی نے کہا تھا کہ گرمیوں کی تعطیلات ایک ماہ کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی بچوں پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے اور کوشش ہوگی امتحانات مقرر کردہ وقت میں ہی ہوں اور امتحانات کا طریقہ کار مختلف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی میٹنگ کرے گی اور پھر تجاویز اور صورتحال دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔