فیول پرائس ایڈجسمنٹ چند ماہ میں ختم ہونے کی امید ہے: وزیرمملکت علی محمد خان
اسلام آباد: وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان کو بتایا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ آئندہ چندماہ میں ختم ہونےکی امید ہے۔بجلی کے نرخوں میں 4.74 روپے فی یونٹ اضافے پر جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے تحریک ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر عوام سے بھتہ لیا جا رہا ہے عوام کو بجلی کی قیمتوں کی مد میں لوٹا جا رہا ہے 33لاکھ مساجد سے ٹی وی بل وصول کئے جا رہے ہیں۔وزیر مملکت علی محمد خان نے تحریک پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیپرا بجلی کی فی یونٹ قیمتوں کا تعین کرتا ہے جب بجلی کی قیمتیں بڑھ جاتی ہے تو فیول ایڈجسمنٹ ساتھ ساتھ کی جاتی ہے۔