امریکہ، جنرل مارک ملی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا
واشنگٹن: امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس بات کی تصدیق امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ترجمان نے کی ہے۔ترجمان کے مطابق جنرل مارک ملی نے کورونا کی معمولی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنرل مارک ملی معمولی علامات کے ساتھ ضروری امور انجام دیتے رہیں گے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ جنرل مارک ملی کا امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ آخری مرتبہ رابطہ 12 جنوری کو ہوا تھا جب ریٹائرڈ جنرل ریمنڈ اوڈیرنو کی آخری رسومات کی ادائیگی کی گئی تھی۔