بلوچستان:کوئلے کی کان میں حادثے، 2 کوئلہ کان کن جاں بحق

بلوچستان کے شہر دکی میں کوئلے کی کانوں میں 2 مختلف حادثات میں 2 کوئلہ کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق کانکنوں میں روح اللہ ولد روزی محمد قوم ہوتک ساکن افغانستان شامل ہے جبکہ دوسرے جاں بحق کانکن کی شناخت اختر محمد ولد خان محمد قوم ہوتک ساکن افغانستان کے نام سے ہوگئی ہے۔ دونوں کانکن ٹرالی کی زد میں آنے سے جاں بحق ہوئے۔ لاشیں سول اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر کے افغانستان روانہ کردی گئی ہیں۔