وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس آج طلب کر لیا.

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس آج طلب کر لیا. اجلاس میں لاہور شہر کے ترقیاتی منصوبو ں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا. اجلاس میں ایل ڈی اے سے متعلقہ اہم امور کی منظوری دی جائے گی. ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ اجلاس کو بریفنگ دیں گے.
صوبائی وزیر ہاؤسنگ اسد کھوکھر، رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل، وائس چیئرمین ایل ڈی اے نعیم الحق، وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز ہاؤسنگ، خزانہ، لوکل گورنمنٹ، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے.