نااہلی کو چھپانے کیلئے مختلف خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے اور نااہلی کو چھپانے کے لیے مختلف خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ بعد کیس کی سماعت ہوئی ہے اور ثبوت جب سے مانگے گئے ہیں یہ بہانہ کر رہے ہیں اور میں حیران ہوں یہ وہی قومی احتساب بیورو (نیب) ہے جس نے روزانہ سماعت کی درخواست دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے اور ان کے کابینہ ارکان ان کی کارکردگی کے خلاف بات کر رہے ہیں۔ حکومت کی کارکردگی بری نہیں بلکہ ان کی کارکردگی ہے ہی نہیں۔ مہنگائی، بےروزگاری، مری سانحہ اور کس کس پر بات کریں ؟