پاکستان میں اومیکرون کا پھیلاؤ، آئندہ 2 سے 3 ہفتے انتہائی خطرناک قرار
کراچی : پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے او میکرون وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے آئندہ 2 سے 3 ہفتے انتہائی خطرناک قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے او میکرون کیسز میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا آئندہ 2سے 3ہفتےوائرس پھیلاؤکے حوالے سےانتہائی خطرناک ہیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے اومیکرون اپنی نوعیت تبدیل کرسکتا ہے، کیسز تیزی سے پھیل رہے ہیں،فوری مؤثر قدامات کئےجائیں، صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے ماضی کی طرح اقدامات کرنا پڑیں گے۔